عید کے پہلے دن کوئی بھی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل نہ پہنچا

عید کے پہلے دن کوئی بھی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل نہ پہنچا

عیدالفطر کے پہلے دن کوئی بھی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل نہ پہنچا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی فیملی کی جانب سے بھی کوئی فرد ملاقات کیلئے نہیں آیا اور عید کے موقع پر بھی عمران خان یا بشریٰ بی بی سے ملاقات کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف نے مغربی سرحد پر تعینات افسران اور جوانوں کے ساتھ عید کا دن گزارا

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی فیملی نے عید کے دوسرے دن ملاقات کیلئے درخواست دی ہے۔ تاہم جیل حکام کی جانب سے ان درخواستوں کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

پارٹی ذرائع نے کہا کہ کل عید کے دوسرے دن فیملی اور وکلا کی ملاقات طے شدہ ضابطے کے مطابق ہوگی اور اس سلسلے میں فیملی ممبران اور وکلا اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *