افغان باشندوں کی واپسی کیلئے حکومت کی جانب سے دوسری ڈیڈلائن ختم ہوگئی۔
سٹیزن کارڈ رکھنے والے افغان باشندوں کیلئے پشاور اورلنڈی کوتل میں 2 عارضی کیمپ قائم کر دیا گیا۔ افغان حکام نے طورخم کے قریب استقبالہ اور رجسٹریشن کیمپ قائم کردیئے۔
سٹیزن کارڈ رکھنے والے افغان باشندوں کو بائیومیٹرک کےبعد واپس بھیجا جائے گا۔ ملک بھرمیں سٹیزن کارڈرکھنےوالےافغان باشندوں کی تعداد تقریباً 8 لاکھ ہے۔ پہلےمرحلےمیں تقریبا 7 لاکھ غیر رجسٹرڈافغان باشندوں کو وطن واپس بھیجا جاچکا ہے۔