پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک موجود ہے لیکن کب سامنے لایا جائیگا؟ عمران وسیم کا بڑا دعویٰ

پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک موجود ہے لیکن کب سامنے لایا جائیگا؟ عمران وسیم کا بڑا دعویٰ

عمران وسیم نے کہا کہ تحریک انصاف میں فاورڈ بلاک موجود ہے تاہم بوقت ضرورت سامنے لایا جائیگا۔

صحافی عمران وسیم نے کہا کہ شیر افضل مروت نے تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک کے حوالے سے بات کی، تو ہمارے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک موجود ہے تاہم بوقت ضرورت سامنے لایا جائیگا۔ فی الحال ایسے حالات نہیں لیکن اگر ضرورت پڑی تو خیبرپختونخوا اور پنجاب کے محاذ پر فارورڈ بلاک نظر آئیگا۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف نے مغربی سرحد پر تعینات افسران اور جوانوں کے ساتھ عید کا دن گزارا

ان کا مزید کہنا تھا کہ شیر افضل مروت نے کہا کہ تحریک انصاف میں جو تحریک چلانے کی طاقت ہوتی تھی وہ اب ختم ہوچکی ہے ۔ اب پی ٹی آئی کوئی تحریک چلانے کیلئے مولانا فضل الرحمٰن کی طرف دیکھتی ہے۔ پی ٹی آئی کہتی ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن اگر کہیں تو ہم حکومت کیخلاف تحریک چلائیں ،حکومت کیخلاف کوئی بڑی ریلی نکالیں او ر لے کر اسلام آباد پہنچیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *