پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ، واپسی کا عمل شروع

پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ، واپسی کا عمل شروع

 پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی۔

ذرائع محکمہ داخلہ کے پی کے مطابق آج سے افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کا عمل شروع ہو گا، افغان مہاجرین کی واپسی کے ڈیڈ لائن 31 مارچ کو ختم ہوگئی۔

سٹیزن کارڈ رکھنے والے افغان باشندوں کے لیے پشاور اور لنڈی کوتل میں 2 عارضی کیمپ قائم کئے گئے ہیں،  افغان حکام نے طورخم کے قریب استقبالہ اور رجسٹریشن کیمپ قائم کردیے ہیں۔

سٹیزن کارڈ رکھنے والے افغان باشندوں کو بائیو میٹرک کے بعد واپس بھیجا جائے گا، ملک بھر میں سٹیزن کارڈ رکھنے والے افغان باشندوں کی تعداد تقریباً 8 لاکھ ہے، پہلے مرحلے میں تقریبا 7 لاکھ غیر رجسٹرڈ افغان باشندوں کو وطن واپس بھیجا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بار کھان میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے

پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 8لاکھ 85ہزار902 تک پہنچ چکی ہے جبکہ واپسی کا یہ سلسلہ جاری  ہے۔

حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ، اب چونکہ مقررہ تاریخ گزر گئی ہے اس لیے متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق  سال 2013ء سے اب تک 65 لاکھ افغان مہاجرین کو طورخم بارڈر کے راستے افغانستان واپس بھیجا جا چکا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *