عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مختلف ممالک پر ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد عالمی تجارتی جنگ وسیع ہونے کے امکانات ہیں، جس کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کے اقدامات نے سونے کی قیمت کو آسمان کی بلندیوں پر پہنچا دیاہےاور 1986کے بعد 38سالوں میں سونے کی ایک سہ ماہی میں قیمت میں اضافہ ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا ہے۔رواں سہ ماہی میں اب تک سونے کی قیمت میں 18فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے، جو کہ 1986کے بعد کسی ایک سہ ماہی میںسب سے بڑا اضافہ ہے۔

مزید پڑھیں: ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ

ایک رپورٹ کے مطابق اسپاٹ گولڈ 1.1 فیصد چھلانگ لگا کر $3,116.82 فی اونس رپورٹ 0638 جی ایم ٹی کے مطابق پہلے $3,128.06 کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد۔ یو ایس گولڈ فیوچر 1.1 فیصد اضافے کے ساتھ 3,148.00 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں کمی، مرکزی بینک کی خریداری اور ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی طلب سمیت دیگر عوامل بھی سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کا سبب بنے ہیں۔

دوسری جانب توقع ہے کہ ٹرمپ 2 اپریل کو باہمی محصولات کا اعلان کریں گےجبکہ آٹوموبائل ٹیرف 3 اپریل سے نافذ العمل ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *