سلمان اکرم راجہ کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی

سلمان اکرم راجہ کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی

سلمان اکرم راجہ کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی۔

عمران خان سے ملاقات سے قبل گیٹ 5 پر نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا۔ عمران خان سے ملاقات کے لیے نامزد کوارڈنیٹر سلمان اکرم راجہ کو ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ اعظم خان سواتی، نادیہ خٹک، تابش فاروق، مبشر اعوان اور انصر کیانی کا اجازت مل گئی۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمٰن اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کے درمیان پل کا کردار ادا کرسکتے ہیں، صحافی حبیب اکرم

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے میں نے نام دئیے اور مجھے ہی ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ زرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ، شعیب شاہین اور نیاز اللہ نیازی کو روک لیا گیا۔

سلمان اکرم راجہ کی ہدایت پر وکیل تابش فاروق اور انصر کیانی بھی ملاقات کے لیے جیل کے اندر داخل نہ ہوسکے۔ سابق وفاقی وزیر اعظم خان سواتی، مبشر مقصود اعوان اور نادیہ خٹک نے عمران خان سے ملاقات کی۔

سلمان اکرم راجہ کی گیٹ نمبر 5 پر عملے سے تلخ کلامی ہوگئی، انہوں نے کہا کہ جیلر صاحب آپ نمبر پورے کررہے ہیں۔عملے نے کہا کہ ہم دو افراد کو روک رہے ہیں، اس پر سلمان اکرم راجہ نے عملے سے کہا کہ مجھے اور نیاز اللہ نیازی کو بھجیں۔ جیل عملے نے جواب دیا کہ ہم پہلے ان کو اندر بھیجتے ہیں پھر جو بھی نام آئے ہم اجازت دے دیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *