نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث قومی ٹیم پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد

نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث قومی ٹیم پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد

آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ ٹیم پر نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ایک روزہ میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ منگل کو کھیلا گیا تھا، جس میں پاکستانی ٹیم مقررہ وقت میں اپنے اوورز مکمل کرنے میں ناکام رہی۔ آئی سی سی کے مطابق پاکستان نے وقت کے حساب سے دو اوورز کم کرائے جس کے نتیجے میں جرمانہ عائد کیا گیا۔

مزید پڑھیں: شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری، پی ایس ایل کے ٹکٹوں کی فروخت اور قیمتوں بارے اعلان کر دیا گیا

آئی سی سی قوانین کے مطابق مقررہ وقت سے کم اوور کروانے پر ہر اوور پر ٹیم پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد ہوتا ہے اور اسی بنیاد پر پاکستانی ٹیم کو مجموعی طور پر دس فیصد میچ فیس کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑا۔ جرمانے کا فیصلہ میچ ریفری نے وقت کے الائونسز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا۔

پاکستانی کپتان نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے جرمانے کو قبول کیا، جس کے بعد کسی قسم کی رسمی کارروائی کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

واضح رہے کہ یہ جرمانہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے تحت لگایا گیا جو سلو اوور ریٹ کے جرائم سے متعلق ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *