پاک فوج کے ایل او سی تیتری نوٹ سیکٹر میں تعینات جوانوں نے بھارتی فورسز کی جارحیت پر منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن پر کاری ضرب لگائی۔
لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج کی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی فوج کے بھاری جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں، جہاں مقامی افراد نے بھارتی فوجیوں کی لاشوں اور زخمیوں کی ویڈیوز ریکارڈ کیں، جنہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا۔
پاکستان آرمی نے بھارتی فورسز کی جانب سے فائر بندی کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھرپور جوابی کارروائی کی تھی۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں پاکستان کو اشتعال دلانے اور کشمیریوں کو ہراساں کرنے کی کوشش ہے۔ بھارتی فوج جعلی مقابلوں سے پاکستان پر دراندازی کے بے بنیاد الزامات کے ذریعے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتی ہے۔