اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اعظم سواتی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اعظم سواتی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابرسلیم سواتی نے سینئر پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیا۔

اعظم سواتی کی میڈیا ٹاک کے جواب میں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نےکہا کہ میں جھوٹ پر مبنی الزامات کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتا، انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کی جانب سے لگائے جانیوالے الزامات بے بنیاد ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے جنید اکبر کی کی گئی تعیناتیوں کو فوری واپس کرنے کی ہدایت کردی

بابرسلیم سواتی نے کہا کہ میں اپنا موقف اور حقائق عمران خان کے سامنے پیش کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن الزامات کے جواب میں پہلے ہی پارٹی کی احتساب کمیٹی کو دے چکا ہوں۔ سیاست میں منافقت کا سہارا لینے والے کبھی سرخرو نہیں ہوتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے ہر حکم پر بلا تاخیر عمل کرو ں گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *