اعظم سواتی پیدائشی جھوٹا ہے، سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی

اعظم سواتی پیدائشی جھوٹا ہے، سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نےاعظم سواتی کی پریس کانفرنس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جھوٹ پر مبنی بیانات کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتے۔

اعظم سواتی نے خود اپنی میڈیا ٹاک میں تسلیم کیا کہ وہ صرف دل کی بھڑاس نکالنے گئے تھے، اور اب اسی بنیاد پر بے جا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ اعظم خان سواتی پیدائشی جھوٹا ہے اس کی پریس کانفرنس کے متعلق کوئی جواب دینا نہیں چاہتا۔

اعظم سواتی کے لگائے گئے تمام الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، میں اپنا مؤقف چیئرمین عمران خان کے سامنے پیش کروں گا۔ کرپشن کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، جن کا جواب میں پہلے ہی پارٹی کی احتساب کمیٹی کو دے چکا ہوں۔

سیاست میں منافقت کا سہارا لینے والے کبھی سرخرو نہیں ہوتے، اور اعظم سواتی کا تکبر اور انا انہیں اس حد تک لے آئی ہے کہ وہ حقائق کو پس پشت ڈال کر من گھڑت بیانیے بنا رہے ہیں۔ چیئرمین عمران خان کا فیصلہ ہی میرا فیصلہ ہوگا، اور ان کے ہر حکم پر بلا تاخیر عمل کروں گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *