پی ایس ایل کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج سے شروع ہو گی

پی ایس ایل کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج سے شروع ہو گی

پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج جمعرات سے شروع ہوں گی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹکٹ سہ پہر 3 بجے آن لائن دستیاب ہوں گے جبکہ فزیکل ٹکٹوں کی فروخت 7 اپریل سے نجی کوریئر سینٹرز پر شروع ہو جائے گی۔

حارث رؤف کے ریٹائر ہرٹ ہونے کے بعدکنکشن رولز کے تحت نسیم شاہ نے ان کی جگہ بیٹنگ کی

آن لائن بک کی گئی ٹکٹیں نجی کوریئر کے مقرر کردہ پک اپ مراکز سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔ پی ایس ایل چار شہروں راولپنڈی، کراچی، لاہور اور ملتان میں کھیلی جائے گی جس کا فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کے چاروں وینیوز کے عام ٹکٹ 650 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں افتتاحی میچ کے ٹکٹ 1000 روپے سے 8500 روپے تک دستیاب ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *