عمران خان نیم رضا مند، علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک مل گیا

عمران خان نیم رضا مند، علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک مل گیا

عمران خان نے علی امین گنڈاپور کی پیشکش پر نیم رضا مندی کا اظہار کر دیا، علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک مل گیا۔

نجی ٹی وی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ہونے والی طویل ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے لے آیا۔

وزیر اعظم کی جانب سے کل بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے اعلان کا امکان

ذرائع نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ڈھائی گھنٹے طویل ہونے والی اس ملاقات کا محور اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات تھا۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور اور بیرسٹرسیف عمران خان کو قائل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، بانی تحریک انصاف نے نیم رضامندی ظاہر کی ہے۔

علی امین گنڈاپور نے صوبائی معاملات پر بھی انہیں بریف کیا، ملاقات میں قیادت پر سوشل میڈیا پر جاری تنقید بھی زیر بحث لائی گئی۔ ملاقات میں اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی پر نظرثانی پر بھی بات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *