Skip to content
صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف مئی کے مہینے کے بل پر ملے گا، وزیر توانائی
Home - آزاد سیاست - صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف مئی کے مہینے کے بل پر ملے گا، وزیر توانائی
وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف مئی کے مہینے کے بل پر ملے گا۔
انہوں نے نجی ٹی دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مئی کے مہینے کا بل قیمت میں کمی کے ساتھ آئے گا۔
وزیر توانائی نے کہا کہ کمرشل صارفین کا جون میں 71 روپے ریٹ تھا، اب 62 روپے 47 پیسے ہو گا، کمرشل صارفین کے ریٹ میں 12 فیصد کمی کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دو کروڑ صارفین کے بلوں میں تقریباً بجلی کی قیمتوں میں 48 سے 56 فیصد کمی آئی ہے، یہ متوسط طبقے کے لیے بہت بڑی کمی ہے۔
واضح رہے کہ آج وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے گھریلو صارفین کے لئے فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 41 پیسے کی کمی کی ہے۔