چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت دے دی گئی۔

نجی ٹی وی  کے مطابق ورچوئل اجلاس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ا یشین کر کٹ کونسل (اے سی سی) کی صدارت حوالے کر دی گئی ہے۔

نئی پلیئرز ون ڈے رینکنگ جاری ، پاکستان کا کوئی باؤلر ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بنا سکا

اس سے قبل اے سی سی  کی سربراہی عبوری طور پر سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر شمی سلوا کے پاس تھی تاہم جنرل کونسل اجلاس کے بعد صدارت محسن نقوی کے سپرد کر دی گئی ہے۔

ا یشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اگلے دو سال کیلئے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *