وزیراعظم کے بعد نیپرا نے بھی بجلی صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی۔
ملک بھر کے صارفین کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفیکشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی اکتوبر تا دسمبر 2024 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکڑک سمیت تمام ڈسکوز صارفین پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کے 3 ماہ کے لیے ہوگا، قیمتوں میں کمی سے بجلی صارفین کو 56 ارب 38 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن اور پری پیڈ صارفین پر نہیں ہوگا، ڈسکوز نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کرنے کی درخواست کی تھی، نیپرا نے درخواست پر فروری میں سماعت کی تھی۔