وزیراعظم شہباز شریف کی مہنگائی میں کمی پر گفتگو جھوٹ کا پلندہ ہے:شیخ وقاص اکرم

وزیراعظم شہباز شریف کی مہنگائی میں کمی پر گفتگو جھوٹ کا پلندہ ہے:شیخ وقاص اکرم

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی مہنگائی میں کمی پر گفتگو کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) کا رد عمل آ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور سے جاری کئے گئے بیان میں ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی مہنگائی میں کمی پر گفتگو جھوٹ کا پلندہ ہے۔ وزارت عظمیٰ پر قابض شخص کا تین سالہ دور تاریک ترین ہے۔

اس ٹولے نے عوام کو بدترین غربت اور مہنگائی کی دلدل میں پھنسا دیا ہے ۔ ملکی معیشت دیوالیہ ہونے سے بچانے کا بیانیہ 8 فروری کو عوام نے مکمل طور پردفن کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک موجود ہے لیکن کب سامنے لایا جائیگا؟ عمران وسیم کا بڑا دعویٰ

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی میں 0.7 فیصد تک نمایاں کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومت کی موثر معاشی پالیسیوں اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے لگن کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا۔

ایک بیان میں وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ مارچ 2025 میں افراط زر کی شرح صرف 0.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ،وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس رمضان المبارک میں مہنگائی دہائیوں کی کم ترین سطح پر تھی جس سے شہریوں پر مالی بوجھ کم ہوا تھا۔

انہوں نے قیمتوں میں کمی کا سہرا حکومت کی اسٹریٹجک اقتصادی منصوبہ بندی اور قیمتوں کو مستحکم کرنے کی انتھک کوششوں کو قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کم مہنگائی پہلے ہی لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو بیرونی نہیں اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے: اسلم غوری

جس سے معیشت کو بتدریج فروغ مل رہا ہے۔ وزیراعظم نے اعادہ کیا کہ پاکستان اب مضبوطی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ہم اپنے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کام کرتے رہیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *