پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ کسی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہمدردی ہے نہ پارٹی سے، ہر ایک اپنا ایجنڈا لئے پھرتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ جس کسی کی بھی اڈیالہ جیل تک رسائی ہوتی ہے وہ اپنی اہمیت بنانے کے لئے ایک نیا شوشہ چھوڑ دیتا ہے۔
بانی تحریک انصاف تو پہلے ہی سے قائل ہیں قائل ا نہیں کیا جائے جن سے مذاکرات کرنے ہیں ۔ پی ٹی آئی کے بانی چھت پر کھڑے ہو کر ڈیڑھ سال سے دہائی دے رہے ہیں، اس طرح کے بیانات پی ٹی آئی کے اندرونی جھگڑوں کا شاخسانہ ہیں۔