ہم کسی بھی ادارے کے خلاف نہیں ہیں، رہنماء پاکستان تحریک انصاف صنم جاوید

ہم کسی بھی ادارے کے خلاف نہیں ہیں، رہنماء پاکستان تحریک انصاف صنم جاوید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنماء صنم جاوید کا کہنا ہے کہ ہم ملک کے کسی بھی ادارے کے خلاف نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھلوال میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صنم جاوید کا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد کا مقصد صرف اور صرف وطن عزیز سے غیر جمہوری سسٹم کاخاتمہ کرنا ہے ۔ اس وجہ سے ہماری پارٹی اس نظام کے خلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر یاسمین راشد کو نوازشریف کیخلاف دائر درخواست واپس لینے پر رہائی کی پیشکش، صنم جاوید کا بڑا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو چاہیے کہ عوام کے ٹیکسز پر مراعات لینے کے بجائے پیسہ عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کریں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بے گناہ کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور ان پر بنائے گئے بے بنیاد مقدمات خارج کئے جائیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *