انٹر نیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) ویمنزکرکٹ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائر ٹیمیں پاکستان آنا شروع ہو گئی ہیں ۔
تھائی لینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کے لئے لاہور پہنچ گئی۔ تھائی لینڈ ویمنز ٹیم کا 19 رکنی دستہ کپتان نارو ایمول کی قیادت میں بنکاک سے لاہور پہنچا ۔