بجلی کے نرخوں میں ریلیف کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی

بجلی کے نرخوں میں ریلیف کے بعد  پاکستان اسٹاک ایکسچینج ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی

بجلی کے نرخوں میں ریلیف کے بعدآج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس ) پرحکمرانی جاری رکھی ہے کیونکہ بجلی کے صارفین کیلئے بڑے ریلیف پیکج کے بعد انٹرا ڈے ٹریڈنگ ریکارڈ بلندی تک پہنچ گئی ہے۔

KSE-100 انڈیکس 1,747 پوائنٹس بڑھ کر 1.47 فیصد کی مثبت تبدیلی کا مشاہدہ کرتے ہوئے 120,685.11 پوائنٹس کی ایک اور تازہ بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔ایک دن پہلے 100-انڈیکس میں بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:مالی سال 2025-26 وفاقی بجٹ کی تیاری، آئی ایم ایف ٹیم آج اسلام آباد پہنچے گی

1,131.36 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 118,938.11 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دن کے دوران مجموعی طور پر 422,702,593 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ حصص کی قیمت 28.211 ارب روپے رہی۔اسٹاک مارکیٹ میں زبردست خریداری کی گئی ۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 41 پیسے اور صنعتی صارفین کے لیے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کے اعلان کے ایک روز بعد آئی ہے۔

پارلیمنٹیرینز، کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ افسران کے ایک خصوصی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جون 2024 میں گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 48.70 روپے فی یونٹ تھی لیکن اب یہ 45.05 روپے فی یونٹ ہے ۔

آج ٹیرف میں اضافی 7.41 روپے فی یونٹ کمی کی جا رہی ہے، جس سے اسے گھریلو صارفین کیلئے 34.37 روپے فی یونٹ پر لایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان پر ملک بھر میں کاروباری طبقے کا خیر مقدم

انہوں نے بتایا کہ صنعتوں کا ٹیرف 58.50 روپے فی یونٹ تھا جو اب کم کر کے 48.19 روپے کر دیا گیا ہے جو کہ 7.59 روپے فی یونٹ کی اضافی کمی ہے۔ صنعتی صارفین کے لیے اب ٹیرف 40.60 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *