پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف حکمرانوں کا ہر منصوبہ ناکام ہو گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعوان کامیڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کوجھوٹے مقدمات میں پھنسایا گیا ہے۔ عدالتوں کوآئین وقانون کےمطابق فیصلےکرناچاہئیں ، حکومت کے موجودہ اقدامات سے افراتفری پھیلےگی۔
میں عمران خان سےملاقات کرنے کے لئےدوبارہ بھی جاؤں گا۔ حکومت با نی پی ٹی آئی کوتوڑنےکی ناکام کوشش کررہی ہے۔ جس میں وہ نہ پہلے کامیاب ہوئی نہ اب ہو گی۔ بانی پارٹی کو ایسے کبھی بھی پریشان نہیں کیاجاسکتا۔
عمران خان کے خلاف حکمرانوں کاہر پلان ناکام ہو گیا ہے ۔ پاکستا نی قوم کےدلوں سےبانی کی محبت کوئی بھی ختم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کہتی تھی ملک میں امن وامان کا مسئلہ حل کریں گے۔
قوم کی واحدضرورت عمران خان ،عوام کوان سے بڑی اُمید ہے۔آپ نےسارےگرآزماکردیکھ لیےکچھ ہوش کےناخن لیں۔ عمران خان نےکبھی نہیں کہامذاکرات نہیں کروں گا۔ پی ٹی آئی کےدروازےسب کے لئے ہمہ وقت کھلےہیں۔ میرےخیال میں کسی سےبات چیت کرنےمیں کوئی حرج نہیں۔