ہماری معاشی خودمختاری کا انحصار معیشت کی مضبوطی پر ہے، احسن اقبال کا جدہ میں پاکستان بزنس کمیونٹی کے عید ملن عشائیہ سے خطاب

ہماری معاشی خودمختاری کا انحصار معیشت کی مضبوطی پر ہے، احسن اقبال کا جدہ میں پاکستان بزنس کمیونٹی کے عید ملن عشائیہ سے خطاب

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں سیاسی لانگ مارچوں کو الوداع کہہ کے اقتصادی لانگ مارچ کرنا ہے ۔

تفصیلات کے مطا بق جدہ میں احسن اقبال نے پاکستان بزنس کمیونٹی کے عید ملن عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کے تعلقات کو اقتصادی رشتے ہی لازوال بنیادیں فراہم کرتے ہیں ۔

 یہ بھی پڑھیں:ملکی ترقی کیلئے 10سال کادورانیہ درکار ہے : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال

سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط بڑھانے میں ٹھوس کردار ادا کرے، ان کا کہنا تھا کہ اڑان پاکستان کے 5نکاتی ایجنڈے میں برآمدات کے فروغ کو مرکزی اہمیت حاصل ہے، پاکستان کی معاشی خودمختاری کا انحصار ملکی معیشت کی مضبوطی پر ہے ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے معیشت کو ڈھلوان کا رُخ اڑان کی جانب موڑ دیا ہے، اب ہر پاکستانی کو چاہیے کہ وہ اپنی پوری صلاحیتیں معاشی اڑان کی کامیابی کیلئے وقف کردے۔ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں ۔

دنیا جدیدٹیکنالوجی کی بدولت تیزی سے بدل رہی ہے، ہمیں بھی خود کو بدلنا ہوگا ، تحقیق اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مسلمانوں کو آگے جانا ہو گا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے قومی یکجہتی، یگانگت اور اتحاد ضروری ہیں ۔

ایک سیاستدان نے پاکستانی قوم کو دنیا میں چور ڈاکو بنا کر پیش کیا جبکہ پاکستانی قوم کی اصل شناخت ا س کی محنت اور ذہانت ہے، ہمیں محنت، ذہانت،دیانت اور اعلیٰ معیار سے پاکستانی برانڈ دنیا میں منوانا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کو خدا نے کھربوں ڈالر کے معدنیات سے مالا مال کیا ہے ، حکومت نے بلوچستان میں معدنیات کی ترقی کے پراجیکٹس شروع کئے ہیں اس عمل سے بلوچستان کی ترقی کے دشمنوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:ہم فیک اکاؤنٹس کے ذمہ دار نہیں ،کیا پتہ یہ ن لیگ کے بٹھائے ہوئے لوگ ہوں، شیخ وقاص اکرم

بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان کا خوشحال ترین صوبہ بنے گا۔ تقریب کا اہتمام پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکر ٹری ملک منظور حسین نے کیا تھا، جس میں پاکستان قونصل جنرل خالد مجید نے بھی شرکت کی، تقریب سے بزنس کمیونٹی کے افضل جٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *