Skip to content
ارشاد بھٹی نے اہلیہ کو کتنی عیدی دی؟ ٹی وی پروگرام میں خود ہی بتا دیا
Home - آزاد سیاست - ارشاد بھٹی نے اہلیہ کو کتنی عیدی دی؟ ٹی وی پروگرام میں خود ہی بتا دیا
معروف صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے اہلیہ کو بیس ہزار ریال عیدی دی۔
ارشاد بھٹی نے پہلی اہلیہ کی وفات کے بعد گزشتہ سال سابقہ اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سما راج کے ساتھ شادی کی تھی۔
ایک نجی ٹی وی کے عید کے حوالے سے اسپیشل پروگرام میں وہ شریک تھے کہ ان سے سوال کیا گیا کہ اہلیہ اور بچوں کو عیدی دی یا نہیں؟
جس کے جواب میں معروف صحافی نے کہا کہ اہلیہ اور بچوں دونوں کو عیدی دی ہے، جس پر سوال کیا گیا کہ اہلیہ کو کتنی عیدی دی ہے۔
اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اہلیہ کو عید پر 20 ہزار ریال دیے ہیں جو کہ تقریباً 15 لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔