کیچ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک

کیچ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک

بلوچستان علاقے کیچ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 4 اپریل کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

 کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔

کسی کو بلوچستان کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈر کانفرنس

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

 سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *