ایف آئی اے میں بڑی تبدیلی، راجہ رفعت مختار کو ڈی جی تعینات کر دیا گیا

ایف آئی اے میں بڑی تبدیلی، راجہ رفعت مختار کو ڈی جی تعینات کر دیا گیا

سابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ اور موٹروے راجہ رفعت مختار کو ایف آئی اے کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا۔

راجہ رفعت مختار پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر ہیں، ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ وہ  اس سے قبل انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے تعینات تھے۔

پولیس سروس گریڈ 20 کے وقار الدین سید کو ڈی جی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی تعینات کر دیا گیا ہے۔وقارالدین سید اس سے قبل بھی ایف آئی اے میں مختلف اہم ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں اور انہیں سائبر کرائم سے متعلق وسیع تجربہ حاصل ہے۔

حال ہی میں گریڈ 22 میں ترقی پانے والے پولیس سروس آف پاکستان کے افسر عمران یعقوب منہاس کی خدمات کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ سندھ کے ایڈیشنل آئی جی کے عہدے سے واپس لے کر ان کا تبادلہ وزیراعظم انسپیکشن ٹیم ممبر کے طور پر کر دیا گیا۔

گریڈ 22 میں ترقی پانے والے پولیس پاکستان پولیس سروس آف پاکستان کے افسر محمد شہزاد سلطان کی خدمات نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی میں منسٹر انسٹرکٹر کے طور پر برقرار رکھی گئی ہیں۔

اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت دونوں افسران کو ان کی نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، یہ تقرریاں ادارے کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے اور موجودہ چیلنجز سے بہتر طور پر نمٹنے کے لیے کی گئی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *