پاکستان 4 سال کے لیے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب

پاکستان 4 سال کے لیے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب

پاکستان کو اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا 4 سال کے لیے رکن منتخب کرلیا گیا ہے۔ پاکستان کو جمعہ کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کے اجلاس کے دوران ہونے والے انتخابات میں منتخب کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے مختلف علاقائی گروپوں کے درمیان ہونے والے انتخابی مقابلے میں شریک ممالک میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر نے اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل  کی جانب سے ملنے والی اس حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ اعتماد اور بھروسا اس بات کوظاہر کرتا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر انسداد منشیات کی کوششوں اور منشیات سے متعلق کثیرالجہتی پالیسی مباحثوں میں اپنا مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان عالمی سطح پر انسداد منشیات کی کوششوں میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے اور منشیات کی اسمگلنگ، پیداوار اور استعمال کے خلاف نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان نے منشیات سے متعلق عالمی پالیسی میں خصوصاً کمیشن برائے نارکوٹک ڈرگز کے پلیٹ فارم پر ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔

پاکستان اقتصادی و سماجی کونسل کے دیگر ارکان اور اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہے تاکہ کمیشن برائے نارکوٹک ڈرگز کے بنیادی عالمی کردار کو مزید مضبوط کیا جا سکے تاکہ بین الاقوامی سطح پر منشیات کے کنٹرول کو یقینی بنایا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *