سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد پھر بڑھ گئی،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد پھر بڑھ گئی،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹوں میں ایک روز کے وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں دوبارہ نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان میں سونا نئی بلند سطح پر پہنچ رہا ہے 

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا بڑھ کر 5 لاکھ 39 ہزار 562 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 5316 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 62 ہزار 587 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ صاحبہ اور ریمبو کا چھوٹے بیٹے کی شادی سے متلعق اہم انکشاف

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ صرافہ مارکیٹ کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 460 روپے بڑھ کر 9 ہزار 354 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں فی اونس سونا 62 ڈالر مہنگا ہو کر 5168 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان کے باعث سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *