خوشدل شاہ سے افغان تماشائیوں کی بدتمیزی، پی سی بی کا ردعمل آ گیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں خوشدل شاہ پاکستانی ٹیم کو برا بھلا کہنے پر مبینہ دو افغان تماشائیوں سے الجھ پڑے۔
ایک تماشائی نے پشتو میں پاکستانی ٹیم کو برا بھلا کہا، پی سی بی کے مطابق واقعے کی انکوائری جاری ہے اور ٹیم مینجر معاملےکو دیکھ رہے ہیں۔
پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم انتظامیہ نے قومی کرکٹر سے بدتمیزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تماشائی نے گراؤنڈ میں موجود پاکستانی کرکٹرز کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کئے۔
پاکستان کے خلاف آوازیں کسنے پر خوشدل شا ہ نے تماشائی کو منع کیا، اس پر افغان تماشائی نے مزید نازیبا الفاظ کہے، دو افغان شائقین نے پاکستانی کرکٹر سے ہاتھا پائی کرنے کی کوشش بھی کی۔
پاکستانی ٹیم کی جانب سے شکایت کرنے پر دونوں مبینہ افغان شائقین کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔