وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں چل رہی : جنید اکبر

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں چل رہی : جنید اکبر

کیا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو ہٹایا جا رہا ہے ؟ جنید اکبر کا مؤقف بھی سامنے آ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران رہنما پاکستان تحریک انصاف جنید اکبر نے کہا کہ میرے اور چیف منسٹر کے پی مابین بھی اختلاف تھا، پارٹی میں معمول کےاختلافات ہوتے رہتے ہیں، اسکا پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑتا ۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلی امین گنڈاپور اور جنید اکبر گروپ آمنے سامنے، کرسی بچانے کیلئے تین منصوبے زیر غور

علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں چل رہی ۔ پی ٹی آئی کے رہنما جنید اکبر نے کہا کہ عاطف خان بطور پشاور ریجن صدر وزیر اعلیٰ کیساتھ نہیں چل سکے، عاطف خان میرے ساتھ ٹھیک چل رہے ہیں۔ پارٹی کی سینئر قیادت نے وزیر اعلیٰ کے بیان کے معاملے کا نوٹس لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مزید شدت اختیار کر گئے، مزید 2 پارٹی رہنماؤں نے علی امین گنڈاپور کو سازشی قرار دیدیا

دونوں فریقین کو صبر اور تحمل کا مشورہ دیا گیا ہے، اُمید ہے سیاسی کمیٹی معاملے کو جلد حل کر لے گی، اگلے ہفتے صوبے بھرمیں احتجاجی تحریک شروع کریں کے، احتجاج کیلئے جو حکم آئے گا وہ کریں گے ، اس وقت ایسی باتوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *