حکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

حکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہے اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ملک کو برآمدات اور پیداواری ترقی کی طرف لے جایا جائے گا۔

ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی 6 دہائیوں کی کم ترین سطح پر ہے، ترسیلات زر میں 32 فیصد اضافہ ہوا ہے اور حکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے میکرو اکنامک استحکام حاصل کر لیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں معاشی استحکام آ چکا، عیدالفطر پر لوگوں نے 870 ارب روپے کے اخراجات کیے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

ہم اس موقع کو ضائع نہیں کر سکتے اور ہمیں معیشت کے ڈی این اے کو تبدیل کرنا پڑے گا ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر شعبے میں برآمدات ہونی چاہئیں، اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ آٹو سیکٹر نے گزشتہ دو ماہ میں برآمدات شروع کی ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت موجودہ آئی ایم ایف پروگرام کو آخری پروگرام بنانے کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کر رہی ہے۔ ٹیکس کے حوالے سے وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب رواں مالی سال کے اختتام تک 10.6 فیصد تک پہنچ جائے گا جو کہ ایک سال میں ایک اعشاریہ آٹھ فیصد کا اضافہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب 13.5 فیصد تک لے جایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سال ایف بی آر کے ریونیو کی وصولی میں 32.5 فیصد اضافہ ہو گا، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وہ ٹیکس کی بنیاد کو گہرا کر رہے ہیں۔ تاجروں سے 413 ارب روپے اکٹھے کیے گئے جو کہ گزشتہ سال 189 ارب روپے سے زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے ٹیکس فائلرز سے بھی ایک سو پانچ ارب روپے وصول کئے گئے۔ محمداورنگزیب نے کہا کہ نجکاری کا عمل تیز کیا جائے گا۔بیرونی محاذ پر ،انہوں نے کہا کہ بہت مضبوط ترسیلات زر کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ انہیں یقین تھا کہ رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:750 کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے اہم خبر آگئی ، جلد خوش نصیبوں کااعلان بھی کیا جائے گا

انہوں نے کہا کہ برآمدات بھی7 فیصد اضافے کیساتھ مستحکم ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ رواں سال جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب ڈالر سے بڑھ جائینگے۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ مہنگائی 0.7 فیصد ہے اور ہماری کوشش ہے کہ کم مہنگائی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *