پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں اختلافات سامنے آگئے، پی ٹی آئی رہنما عاطف خان بھی بول پڑے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا میرے ساتھ اختلاف ہے تو ٹھیک ہے، اسد قیصر، شکیل خان سمیت سینئر رہنماؤں کیخلاف باتیں نہیں ہونی چاہئیں، وزیر اعلیٰ علی امین کے پارٹی فنڈز کے دعوے کا علم نہیں، لیڈرشپ نے کہا ہے اندر کے معاملات سامنے نہ لائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین کے بیانات کی تحقیقات کرائی جائیں، جواب کا حق محفوظ رکھتے ہیں لیکن یہ وقت لڑائی کا نہیں، وزیراعلیٰ بیان بازی کے بجائے امن و امان کی بحالی پر توجہ دیں۔
پی ٹی آئی عاطف خان نے پارٹی میں فارورڈ بلاک بننے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ گروپ بننے نہیں جارہا، پارٹی میں اختلاف ہوتا ہے لیکن بانی کی رہائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی صدر خیبر پختونخوا جنید اکبر نے بھی علی امین گنڈاپور سے اختلافات کا اعتراف کرتے کہا ہے کہ میرا اور وزیراعلیٰ کا اختلاف تھا، بانی پی ٹی آئی نے کال دی تو اکٹھے ہوگئے،علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں ہوئی، آئندہ ہفتے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں احتجاج کریں گے۔
ادھرشیر افضل مروت نے کہاہے کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں تقسیم پہلے سے موجود تھی، علی امین گنڈاپور اچانک نہیں بولے انہیں بانی علی امین گنڈاپور کو ابھی تک بانی پی ٹی آئی نے بچایا ہوا ہے۔