ایس آئی ایف سی کے تعاون سے جدید زرعی ترقی کے نئے دور کا آغاز

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے جدید زرعی ترقی کے نئے دور کا آغاز

بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت پاک چین تعاون کے ذریعے زرعی شعبے میں اہم پیشرفت ، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے چین اور پاکستان کے درمیان کپاس کی پیداوار میں اضافے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اہم تعاون کا آغازکردیا گیا۔

چین کی زرعی سائنسی اکیڈمی کے انسٹی ٹیوٹ آف کاٹن ریسرچ( آئی سی آر) اور پاکستان کے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارے کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے، ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ اور آئی سی آر کپاس کی پیداوار میں اضافے کیلئے جدید طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے کپاس کی جینیاتی اصلاح پر کام کریں گے۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان اور چین کا مشترکہ کاٹن ٹیکنالوجی کمیونٹی کا قیام ، زرعی شعبہ میں انقلابی قدم ہے، آئی سی آر اور ایوب زرعی تحقیقاتی ادارے کی مشترکہ کاوشوں کی بدولت کپاس کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں اختلافات ، عاطف خان بھی خاموش نہ رہ سکے

چین کی جدید زرعی ٹیکنالوجیز فراہم کرنے سے پاکستان کے زرعی شعبے بالخصوص کپاس کی پیداوار میں بہتری متوقع، اقتصادی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، ایوب زرعی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے چین کے ساتھ کاٹن ٹیکنالوجی کے فروغ میں دلچسپی اور زرعی شعبے کیلئے فائدہ مند ہے۔

پاکستان اور چین کی مشترکہ تحقیق سے کپاس کی پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ کپاس کی صنعت کو عالمی سطح پر فروغ حاصل ہوگا، پاکستان کے زرعی شعبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے چین کی جدید زرعی ٹیکنالوجیز کے ذریعے معاونت قابل تحسین ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *