پختونخوا کو پی ٹی آئی نے دنیا کا بدنام اور کرپٹ ترین علاقہ بنا دیا ہے ، اختیار ولی

پختونخوا کو پی ٹی آئی نے دنیا کا بدنام اور کرپٹ ترین علاقہ بنا دیا ہے ، اختیار ولی

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیارولی خان نے کہا ہے کہ خیر پختونخوا کو پی ٹی آئی نے دنیا کا بدنام اور کرپٹ ترین علاقہ بنا دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیارولی خان کا بیان سامنے آگیا ، ان کاکہناہے کہ خیبرپختونخوا کرپٹ ترین حکومتوں اور مالی بدعنوانیوں کا مرکز بن چکا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ میں احتساب کا دفتر بند ہے،وزیراعظم کو آگاہ کروں گا، صحت کارڈ میں پی ٹی آئ حکمران اربوں روپے کے ڈاکے ڈال رہے ہیں۔

اختیارولی کاکہنا تھا کہ وفاقی حکومت کیجانب سے انسداد دہشتگردی کیلئے پانچ سو ارب جلسوں پر اُڑا دئیے گئے، ایک وزیر خزانے سے 36 ارب نکال اور کھا گیا کوئی پوچھنے والا نہیں، وزیراعظم کو خیبرپختونخوا میں کوئی احتسابی عمل نہ ہونے پر آگاہ کرونگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *