پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں سیزن کے لیے پہلی بار مکمل اُردو کمنٹری پینل کا اعلان ہوگیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں سیزن  کے لیے پہلی بار مکمل اُردو کمنٹری پینل کا اعلان ہوگیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے لئے اُردو کمنٹری پینل کا اعلان ہوگیا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل میں پہلی بارمکمل اُردو کمنٹری نشر کی جائے گی ، اُردو کمنٹری پینل میں طارق سعید، علی یونس، عقیل ثمر، مرینہ اقبال اور سلمان بٹ شامل ہیں۔ انگریزی کمنٹری کیلئے انگلینڈ کے سابق کپتان سرالیسٹرکک پہلی مرتبہ پی ایس ایل کمنٹری پینل کا حصہ بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ سے سیریز ہمارے لیے مشکل تھی : کپتان قومی کرکٹ ٹیم محمد رضوان

رمیز راجہ، وسیم اکرم، وقار یونس اور عامرسہیل بھی پی ایس ایل میں کمنٹری کریں گے، آسٹریلیا کی ویمن کرکٹر لیزا سٹالکر بھی پی ایس ایل میں کمنٹری کریں گی۔ ان کے علاوہ بازید خان، عروج ممتاز، اطہر علی خان، مارٹن گپٹل، مارک نکولس، ڈومینک کارک، جے پی ڈومینی، مائیک ہیزمین بھی کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل، عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا بورڈ آویزاں

ایرن ہالینڈ اورزینب عباس میچوں کے دوران پریزینٹرز ہوں گی۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل 10کے میچز 11 اپریل سے 18 مئی 2025 تک لاہور، کراچی، راولپنڈی اورملتان میں کھیلے جائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *