دریائے سندھ میںکینالز کے معاملے پر ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے بھی خاموشی توڑ دی، دریائے سندھ کے مسئلے پر ہم سب متحد ہیں۔
حیدر آباد میں سندھ کانفرنس سے خطاب کے دوران ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا کہنا تھا کہ دریائےسندھ پر کینال منظور نہیں ، پورے دریائے سندھ پر ہمارا حق ہے، اس مسئلے پر سمجھوتہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا کہنا تھا کہ تربیلا اور منگلا میں پانی نہیں، ہم ایک بار پھر کہہ رہے ہیں کہ ہمیں پانی دو۔ نئے کینالز ہمیں نہیں چاہیے اس نظام کو بہتر کریں، ان کو سلام ہے جنہوں نے اس اہم معاملےکوا ٹھایا۔