محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز کے دوران صوبہ سندھ اور جنوبی پنجاب میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 02 سے04 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
آج اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان ہے، مری،گلیات اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ سندھ کے ساحلی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔