ملک میں گوشت اور مرغی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ملک میں گوشت اور مرغی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

 ملک بھر میں گوشت اور مرغی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

عید کے بعد اسلام آباد میں مرغی کے گوشت میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے  جہاں مرغی کا گوشت 900 روپے سے 1200روپے فی کلو گرام میں مل رہا ہے جبکہ  زندہ مرغی میں 540 سے 650 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

اسی طرح کراچی میں مرغی فروش من مانیاں کرنے لگے ہیں ،  مرغی کا گوشت  850 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ  سرکاری نرخ 650 روپے فی کلو ہے۔

لاہور میں عید کے بعد بھی مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی  ، شہر میں مختلف علاقوں میں فی کلو 750روپے کلو جبکہ صافی گوشت880روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بشریٰ بی بی نے جیل میں بہتر سہولیات کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

صوبای دارالحکومت میں متعدد دکانوں پرمرغی کے گوشت کی سرکاری ریٹ لسٹ ہی غائب ہے۔

ملتان میں مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان سے واپس آنے کا نام ہی نہیں لے رہی،  شہر میں 412 روپےوالا مرغی کافی کلو گوشت 700 میں فروخت ہونے لگا، دکاندار من مانے نرخ پر مرغی فروخت کررہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *