نیپرا اتھارٹی کے چیئرمین اور ممبران کی تنخواہوں و الائونسز بارے تفصیلات سامنے آ گئیں

نیپرا اتھارٹی کے چیئرمین اور ممبران کی تنخواہوں و الائونسز بارے تفصیلات سامنے آ  گئیں

نیپرا اتھارٹی کے چیئرمین اور ممبران کی تنخواہوں و الائونسز بارے ہوشربا انکشاف سامنے آ گیا۔

نیپرا ریگولیٹر کی مینجمنٹ کی تنخواہوں و الائونسز کی تفصیلات سامنے آ گئیں، چئیرمین نیپرا سرکار سے ماہانہ 32 لاکھ 47 ہزار 606 روپے وصول کرتے ہیں۔

اعظم سواتی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے خلاف ایک بار پھر متحرک

دستاویز کے مطابق نیپرا اتھارٹی کے ممبر کی ماہانہ تنخواہ 29 لاکھ 43 ہزار 64 روپے ہے، اتھارٹی میں مجموعی طور پر چار ممبران ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔

ایک سال مدت ملازمت مکمل ہونے پر ایک بنیادی تنخواہ کے برابر گریجویٹی بھی ملتی ہے، گریجویٹی کی مد میں چئیرمین و ممبران سب کو ادائیگی کی جاتی ہے۔

دستاویز کے مطابق چئیرمین، ممبران اور نیپرا ملازمین کو ریگولیٹری الاؤنس بھی فراہم کیا جاتا ہے، انکشاف ہوا ہے کہ چئیرمین نیپرا و ممبران اپنے معاوضے اور الاؤنس کا تعین بھی خود کرتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *