بائنانس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک مشیر مقرر

بائنانس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک مشیر مقرر

پاکستان میں کرپٹو معیشت کے منظرنامے کو نئی جہت دینے کیلئے تاریخی اقدام اٹھا لیا گیا، بائنانس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک مشیر مقرر کر دیے گئے۔

وزارت خزانہ کے مطابق چانگ پینگ ژاؤ (سی زیڈ) باضابطہ طور پر کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک مشیر مقرر کئے گئے۔ پاکستان کرپٹو کونسل کی سی زیڈ کے ساتھ اہم میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ کی صدارت وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کی۔ چیئرمین ایس ای سی پی، گورنر اسٹیٹ بینک اور وفاقی سیکرٹریز برائے قانون و آئی ٹی بھی میٹنگ میں شریک ہوئے۔ سی زیڈ نے دورہ اسلام آباد میں وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے بھی علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

وزیر خزانہ نے اس موقع پر کہا کہ یہ پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ دنیا کو واضح پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستان جدت کے لیے تیار ہے۔ سی زیڈ کی شمولیت کے ساتھ ہمارا ویب تھری، ڈیجیٹل فنانس کا ویژن واضح ہوگیا۔بلاک چین ترقی پاکستان کو علاقائی طاقت بنانے کیلئے ویژن میں تیزی لا رہے۔

سی ی او پاکستان کرپٹو کونسل بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان مالیاتی دنیا کے مستقبل کے لیے اپنے دروازے کھول رہا ہے۔ اس سفر میں ہماری رہنمائی کے لیے سی زیڈ سے بہتر کون ہو سکتا ہے۔

چانگ پینگ ژاؤ کا کہنا تھا کہ پاکستان 240 ملین سے زائد افراد کا ملک ہے۔ پاکستان میں سے 60 فیصد سے زیادہ کی عمر 30 سال سے کم ہے۔ وزارت خزانہ کی قائم کردہ پاکستان کرپٹو کونسل اس ڈیجیٹل تبدیلی کی قیادت کر رہی ہے۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ چانگ پینگ ژاؤ کی تقرری ایک جرات مندانہ نئے دور کا آغاز ہے۔پاکستان سنگاپور، دبئی اور سوئٹزرلینڈ کی صف میں کھڑا ہو گا۔پاکستان ویب تھری کے لیے تیار ایک ترقی پسند قوم بننے جا رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *