وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی، کمی کا فائدہ عوام کو پہنچائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم نرخ کم ہونے پر ایک بار پھر پیٹرول کے بجائے بجلی سستی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی قیمتوں میں مزید کمی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں میری ٹائم سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ میری ٹائم شعبے میں اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس بنائی، ٹاسک فورس نے سخت محنت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئیں، سوچ بچار کر رہے ہیں جلد ہم آپشن سامنے لائیں گے، اس کا فائدہ معیشت اور عوام کو دینے کے لئے کام کریں گے۔