ڈرائیونگ لائسنس موبائل فون میں ڈائون لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کر دی گئی

پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس موبائل فون میں ڈائون لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے پنجاب بھر میں بغیر لائسنس کے گاڑیاں چلانے والوں کیخلاف مہم شروع کر دی ہے۔ اس مہم کا مقصد عوام کو ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی ترغیب دینا ہے جو اہل امیدواروں کو نظریاتی اور عملی ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد جاری کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا بجلی بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا فیصلہ

تمام شہریوں پر لازم ہے کہ وہ ڈرائیونگ کرتے ہوئے اپنے لائسنس اپنے پاس رکھیں، ٹریفک پولیس اہلکارڈرائیور سے ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق کیلئے مطالبہ کر سکتے ہیں۔ بعض اوقات شہری اپنا ڈرائیونگ لائسنس پاس رکھنا بھول جاتے ہیں، ایسی صورتحال سے بچنے کیلئے پنجاب پولیس نے آن لائن سروس شروع کر دی ہے، جو شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی سافٹ کاپی فراہم کرتی ہے ، جو وہ اپنے سمارٹ فون میں رکھ سکتے ہیں اور جب اہلکار مطالبہ کریں تو دکھا سکتے ہیں۔

اپنا ڈرائیونگ لائسنس ڈائون لوڈ کرنے کیلئے شہریوں کو صرف ذیل ویب سائٹ وزٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

http://dlims.punjab.gov.pk

آپکو لائسنس کی معلومات والے ٹیب میں ای-لائسنس کا آپشن ملے گا، ای-لائسنس کا اختیار منتخب کرنے کے بعد آپکو اپنا شناختی کارڈ نمبر اور تاریخ پیدائش شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ بعد میں ڈائون لوڈ کے بٹن پر کلک کریں اور آپکو لائسنس کی پی ڈی ایف کاپی مل جائیگی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *