معروف گلوکار سلمان احمد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سلمان احمد پر اداروں اور ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس اے میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق سلمان احمد نے قومی اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پوسٹ شئیر کی۔
ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ سلمان احمد کی پوسٹ ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسر نے خود دیکھی۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں عمران خان کیخلاف سوشل میڈیا پوسٹ کرنے پر گلوکار سلمان احمد کی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی تھی اور انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔