او سی اے سی اور انڈسٹری کے اعداد و شمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ملک میں 11.76 ملین ٹن پیٹر ولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4 فیصد زیادہ ہے۔
مارچ میں ملک میں 1.32ملین ٹن پیٹر ولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 5 فیصد زیادہ ہے۔ فروری کے مقابلہ میں مارچ میں ملک میں پیٹرولیم مصنو عات کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پرسات فیصد اضافہ ہوا ہے۔