پنجاب حکومت نے صوبے کی معاشی ترقی اور اقتصادی بحالی کے لیے 1 کھرب 22 ارب روپے کے جامع منصوبے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق اقتصادی ماہرین اور محکمہ خزانہ کے حکام نے اس منصوبے کی تفصیلی رپورٹ حکومت کو پیش کر دی ہے جس میں صوبے کے گروتھ ماڈل میں بڑی ساختی تبدیلیوں کی تجاویز شامل ہیں۔
منصوبے کے تحت صنعتی شعبے کو فروغ دینے کیلئے صنعتی سپر کلسٹرز کے قیام پر 20 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے جبکہ جنوبی پنجاب کے صنعتی ترقیاتی منصوبوں کیلئے 25 ارب روپے کی سرمایہ کاری تجویز کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ موجودہ صنعتی کلسٹرز کو برآمدی بنیادوں پر اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ بھی شامل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق زرعی شعبے میں پیداوار بڑھانے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے سمارٹ فارمنگ پروگرامز پر 25 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ انسانی وسائل اور اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے 10 ارب روپے جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈلز کو فروغ دینے کیلئے بھی 10 ارب روپے کی سرمایہ کاری رکھی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تیل کی مسلسل اونچی اڑان،فی بیرل قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

