Skip to content
کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا و انٹرنیٹ سروس بحال
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی۔
ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس سیکورٹی خدشات کے پیش نظر معطل کی گئی تھی ۔
موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی معطلی سے صارفین کو مشکلات کا سامنا رہا۔
ڈیٹا و انٹرنیٹ سروس کی بندش سے کاروباری افراد کی آن لائن کاروباری مصروفیات بھی شدید متاثر رہیں۔
یاد رہے کہ موبائل فون و انٹرنیٹ سروس ہفتے کی شام کو معطل کی گئی تھی۔