محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارش متوقع ہے جبکہ اسلام آباد میں آج رات کو تیز ہواؤں کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے اضلاع ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، قلعہ سیف اللہ اور قلات میں بھی بارش متوقع ہے،جبکہ خضدار اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے علاقوں راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ اور میانوالی میں بھی بارش کا امکان ہے۔ حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات اور سیالکوٹ میں بھی بادل برسیں گے،نارووال، لاہور، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارش متوقع ہے،جبکہ اسلام آباد میں آج رات کو تیز ہواؤں کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
اسی طرح بلوچستان کے اضلاع ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، قلعہ سیف اللہ اور قلات میں بھی بارش متوقع ہے،جبکہ خضدار اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب39 فیصد تک جا پہنچاہے،گرمی ،اورلو کی شدت میں اضافے سے عوام کو محتاط رہنا ہو گا ، شہر میں فضائی آلودگی بھی بدستور برقرارہے اورایئر کوالٹی انڈیکس 183 ریکارڈکیاگیاہے،لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیاہے۔