پاکستان کا احسن اقدام، بیساکھی تہوار کے لیے 6500 سے زیادہ سکھ یاتریوں کو ویزے جاری

پاکستان کا احسن اقدام، بیساکھی تہوار کے لیے 6500 سے زیادہ سکھ یاتریوں کو ویزے جاری

بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے  کہا ہے کہ پاکستان نے بیساکھی تہوار کے لیے بھارت کے سکھ یاتریوں کو 6500 سے زیادہ ویزے جاری کیے ہیں۔ موسم بہار کا تہوار، جو بنیادی طور پر پنجاب اور شمالی بھارت میں منایا جاتا ہے، سکھوں کے نئے سال کے آغاز اور روحانی تجدید کی علامت ہے۔

تقریبات کا مرکز اسلام آباد سے تقریباً 45 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع حسن ابدال میں گوردوارہ پنجہ صاحب میں ہوگا۔ 10 سے 19 اپریل کے دوران یاتریوں کے گردوارہ ننکانہ صاحب اور گردوارہ کرتارپور صاحب سمیت دیگر اہم مقامات کا بھی دورہ کرنے کی توقع ہے۔

نئی دہلی میں پاکستان کے ناظم الامور کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بڑی تعداد میں ویزے جاری کرنا ہماری اس پالیسی کا مظہر ہے جس کا مقصد ہم آہنگی کو فروغ دینا اور لوگوں، ثقافتوں اور مذاہب کے درمیان افہام و تفہیم کو فروغ دینا ہے۔

نئی دہلی میں پاکستان کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بڑی تعداد میں ویزوں کا اجرا کیا گیا, ویزوں کا یہ اجرا ہماری بین المذاہب، بین الثقافت و بین الاقوام ہم آہنگی اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے کی پالیسی کا عکاس ہے، پاکستان ایسے مقدس اور مذہبی مقامات کے دوروں کو سہل بنانے کا عمل جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ ہر سال بھارت سے بڑی تعداد میں یاتری پاکستان کا دورہ کرتے ہیں, بھارت سے یاتری پاکستان، بھارت پروٹوکول برائے مذہبی زیارت 1974 کے تحت پاکستان کا دورہ کرتے ہیں، یہ یاتری مختلف مذہبی تہواروں اور مواقعوں پر پاکستان کا دورہ کرتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *