بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما اختر مینگل نے کہا ہے کہ ہماری پر امن جدوجہد خواتین کی رہائی تک جاری رہے گی ۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کا مستونگ لک پاس پر دھرنا جاری ہے ، اس موقع پر سردار اختر مینگل نے صحافیوں سے بات چیت کرتے کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ دھرنا ناکام ہوا ، اگر دھرنا ناکام ہوا ہے تو راستے کھول دیں ، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائیگا ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری پر امن جدوجہد خواتین کی رہائی تک جاری رہیگی ، خواتین کی رہائی کے بدلے مجھ سمیت جتنی کارکن چاہیئے گرفتاری دینے کو تیار ہے۔
بی این پی رہنما نے کہا کہ مستونگ سمیت بلوچستان بھر کے تاجروں کا مشکور ہوں جنہوں نے ہمارے ساتھ دیا۔
بی این پی کے کارکنوں اور ضلعی انتظامیہ خضدار کے درمیان مذاکرات کامیاب
دوسری جانب خضدار انتظامیہ کے مطابق بی این پی کے کارکنوں اور ضلعی انتظامیہ خضدار درمیان مزاکرات کامیاب وڈھ بعد زانمبری کراس کے مقام پر احتجاج ختم کر دیا گیا ۔
ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی ایس ایس پی خضدار اسٹنٹ کمشنر وڈھ علی اکبر مزارزئی کا وڈھ مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کے بعد قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے بحال ہوگئی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر وڈھ علی اکبر مزارزئی کے مطابق روڈ بندش کی وجہ سے دونوں اطراف سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں۔