ملکی سطح پر تیل و گیس کی پیداوار کے شعبے سے اچھی خبر ، سپنوام-1 کنویں کی لوکہارٹ فارمیشن میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوا ہے ۔
سپنوام-1، وزیرستان بلاک، شمالی وزیرستان،خیبر پختون خواہ میں واقع ہے ، تیل و گیس کے نئے ذخائر ماڑی انرجیز کی جانب سے دریافت کئے گئے۔
ویل ہیڈ فلونگ پریشر پر 70.3 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس دریافت ، ماڑی انرجیز کے مطابق کنویں سے یومیہ 310بی بی ایل یومیہ تیل کے زخائر دریافت کئے گئے ہیں ، ماڑی انرجیز 55 فیصد شئیرز کے ساتھ بطور آپریٹر اسٹیک ہولڈر ہے۔
ایم ڈی ماڑی انرجیز کا کہنا ہے کہ اوجی ڈی سی ایل،اورینٹ پٹرولیم بالترتیب 35 اور 10 فیصد حقوق کے ساتھ شراکت دار ہیں ، نئی دریافت ملک میں تیل وگیس کے حوالے سے حوصلہ افزا قرار دیا جارہا ہے ۔
ماڑی انرجیز نے سیکورٹی فورسز، صوبائی و وفاقی حکومتوں کے تعاون پر شکریہ ادا کیا ، کمپنی کا مشترکہ منصوبے کے شراکت داروں ، ڈی جی پی سی اور وزارت پٹرولیم کے تعاون پر تشکر کا اظہار کیاگیا ۔