بلوچستان میں بی این پی کے لکپاس دھرنے سے مظاہرین غائب ہوگئے۔ سردار اختر مینگل کی سربراہی میں بی این پی کا دھرنا ویران ہوگیا۔
فضائی مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بی این پی سربراہ سردار اختر مینگل کی سربراہی میں دھرنے سے لوگ غائب ہوچکے ہیں، جس سے دھرنے کی ناکامی ظاہر ہورہی ہے۔ دھرنے میں صرف چند گاڑیاں اور افراد موجود ہیں۔
جس سے معلوم ہوتا ہے کہ بلوچستان کے عوام نے ریاست مخالف عناصر کو مسترد کر دیا ہے۔ بلوچستان کے عوام نے دھرنے کی کال مسترد کرکے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ امن چاہتے ہیں اور پاکستان مخالف کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے۔